لنڈی کوتل‘ فلائن کوچ گاڑی الٹنے سے 5 افراد شدید زخمی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 19:10

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) خیبر ایجنسی طورخم روڈ پر فلائن کوچ گاڑی الٹنے سے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دئیے گئے ،سرکاری ذرائع کے مطابق کہ طورخم سے پشارو جانے والے سواریوں سے بھری ہوئی فلائنگ کو چ طورخم روڈ پر الٹ گئی جس میں پانچ افراد شدید زخمی وہ گئے جس کو خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے فوری طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا،ہسپتال زرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔

متعلقہ عنوان :