لنڈیکوتل ، پر امن کرکٹ ٹورنمنٹ کا افتتاح،مقابلوں میں 34ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 18:31

لنڈ ی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) خیبرایجنسی لنڈیکوتل حمزہ باباء مزار کے قریب سپورٹس گرائونڈ پر امن کرکٹ ٹورنمنٹ شروع ہوگیا ٹورنمنٹ کا افتتاح ہفتہ کو لنڈیکوتل کے تحصیلدار تحسین اللہ اور خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری نے کیا جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے نائب آمیر زرنور افریدی ،لائن افیسر ٹیکاخان افریدی ،صوبیدار جمشید شلمانی طورخم کسٹم کلئرنس کے صدر حیات اللہ شینواری ،پی جی پی کے صدر دولت شاہ افریدی ،محمد حکیم افریدی کے علاوہ علاقے کے کثیر تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے امن کرکٹ ٹورنمنٹ میں کل 34ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں کرکٹ ٹورنمنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈیکوتل میں سپورٹس گرائونڈ کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح گورنر خیبر پختون خواہ نے کیا تھا لیکن ایک مہینے کے بعد سپورٹس گرائونڈ پر کام متعلقہ ٹھیکدار نے بند کر دیا جوکہ افسوس کا مقام ہیں انہوں نے حکومت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی لنڈیکوتل ہائی سکول سپورٹس گرائونڈ پر جلد کام دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ یہاں کے کھلاڑیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے انہوں نے کہا کہ یہاں کہ کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن کھلاڑیوں کی حکومت کی طرف سے کوئی مدد نہیں کی گئی ہیں جوکہ یہاں کے کھلاڑیوں کے ساتھ سراسر ظلم ہیں ،امن کرکٹ ٹورنمنٹ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تحصیلدار تحسین اللہ نے لنڈیکوتل سپورٹس کے منتظیمین میں شیلڈ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :