اسد عمر کا آئی بی کے مبینہ خط کے معاملے پر اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ

معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کیا جائے،تحقیقات کی تکمیل سے قبل مقدمے کا اندراج ناقدین کیخلاف حکومتی عزائم کا واضح اظہارہے،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزاد ی اظہار کا گلا گھونٹنے کی کوششیں جاری ہیں، سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیا گیا شخص اور اسکے درباری صبح وشام ریاستی اداروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں، حکومت شرارت اور انتقامی مقدمہ بازی سے باز رہے تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما کا نجی ٹی وی کے اینکرکیخلاف مقدمے کے اندراج پر ردعمل

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 17:49

اسد عمر کا آئی بی کے مبینہ خط کے معاملے پر اعلیٰ سطحی  عدالتی کمیشن ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے آئی بی کے مبینہ خط کے معاملے پر اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن فوری قائم کیا جائے،تحقیقات کی تکمیل سے قبل مقدمے کا اندراج ناقدین کیخلاف حکومتی عزائم کا واضح اظہارہے،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزاد ی اظہار کا گلا گھونٹنے کی کوششیں جاری ہیں،حکومتی اداروں کے ذریعے ناقدین کی ناکہ بندی کی کوشش کسی طور قابل قبول نہیں،, سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیا گیا شخص اور اسکے درباری صبح وشام ریاستی اداروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں، حکومت شرارت اور انتقامی مقدمہ بازی سے باز رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے سینئر اینکر کیخلاف مقدمے کے اندراج پراپنے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن فوری قائم کیا جائے،انٹیلی جنس بیورو کی خود کیخلاف کی گئی تحقیقات کی کوئی حیثیت نہیں, تحقیقات کی تکمیل سے قبل مقدمے کا اندراج ناقدین کیخلاف حکومتی عزائم کا واضح اظہارہے انھوں نے کہاکہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزاد ی اظہار کا گلا گھونٹنے کی کوششیں جاری ہیں،حکومتی اداروں کے ذریعے ناقدین کی ناکہ بندی کی کوشش کسی طور قابل قبول نہیں, سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیا گیا شخص اور اسکے درباری صبح وشام ریاستی اداروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں, اداروں کیخلاف تضحیک آمیز پراپیگنڈے پرپیمراکے مزاج میں کوئی تلخی نہیں آتی, چیئرمین پیمرا مگر حکومت کے ناقدین کو پیشی پر بلوا کر انٹیلی جنس اداروں سے دھمکانا ضروری سمجھتے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت شرارت اور انتقامی مقدمہ بازی سے باز رہی,اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کرکے سچائی قوم کے سامنے لائی جائی

متعلقہ عنوان :