(ن)لیگ کی حکومت میں گیس کے 100سے زائد ذخائر دریافت کئے گئے، کندھ کوٹ سے ملنے والی اضافی گیس گدوپاور پلانٹ کو فراہم کی جائے گی،سوئی گیس فیلڈ منصوبے میں توسیع بلوچستان حکومت کے تعاون سے مکمل کی گئی، پی پی ایل نے بڑے چیلنج کے حصول کو ممکن بنایا،

پی پی ایل مقامی افراد کو ٹریننگ دے کر روزگار کے مواقع فراہم کرے،موجودہ ٹیم اپنا کام کرتی رہے گی، تیل و گیس شعبے میں اپنی خدمات کو مزید بہتر کرے گی، حکومت آئندہ بھی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کندھ کوٹ گیس فیلڈ پیداوار کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے بعد خطاب

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 17:49

(ن)لیگ کی حکومت میں گیس کے 100سے زائد ذخائر دریافت کئے گئے، کندھ کوٹ سے ..
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں گیس کے 100سے زائد ذخائر دریافت کئے گئے، کندھ کوٹ سے ملنے والی اضافی گیس گدوپاور پلانٹ کو فراہم کی جائے گی،سوئی گیس فیلڈ منصوبے میں توسیع بلوچستان حکومت کے تعاون سے مکمل کی گئی، پی پی ایل نے بڑے چیلنج کے حصول کو ممکن بنایا، پی پی ایل مقامی افراد کو ٹریننگ دے کر روزگار کے مواقع فراہم کرے،موجودہ ٹیم اپنا کام کرتی رہے گی، تیل و گیس کے شعبے میں اپنی خدمات کو مزید بہتر کرے گی، حکومت آئندہ بھی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

ہفتہ کو یہاں کندھ کوٹ گیس فیلڈ کی پیداوار کے توسیعی منصوبے کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کے ورکرز کو مبارکباد دیتا ہوں، پی پی ایل نے بڑے چیلنج کے حصول کو ممکن بنایا، پی پی ایل نے وہ کام کئے ہیں جو دوسری کمپنیز نہ کر پاتیں، یہ کسی ایک فرد کا کام نہیں ہے، ہماری حکومت واحد حکومت ہے جس نے کبھی پی پی ایل کے معاملات میں مداخلت نہیں کی،پی پی ایل کے اندر بھرتیاں 100فیصد میرٹ پر ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کندھ کوٹ سے ملنے والی اضافی گیس گدو پاور پلانٹ کوفراہم کی جائے گی، اگر ہم یہ گیس نہ دے پاتے تو گیس کو درآمد کرنا پڑتا، آپ نے 250سے 300ملین ڈالر کی بچت کی ہے، ملک کے لئے پی پی ایل کا بنیادی کام گیس کی مزید دریافت کرنا ہے، بلوچستان، سندھ، کے پی کے اور پنجاب میں ،مجھے امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پی پی ایل مزید ترقی کرے گا اور ملکی معیشت میں اپنا مثبت کردار اداکرے گا، یہ واحد حکومت ہے جس کے دور حکومت میں 100سے زائد ذخائر دریافت ہو چکے ہیں، اس سے معیشت کو فائدہ ہورہا ہے، جتنی گیس اس دور حکومت میں استعمال ہوئی اس سے زیادہ دریافت کی گئی ،ہماری کوشش ہے کہ پی پی ایل کی خدمات کو مزید بڑھایا جائے، مجھے امید ہے کہ موجودہ ٹیم اپنا کام کرتی رہے گی اور تیل اور گیس کے شعبے میں اپنی خدمات کو مزید بہتر کرے گی، سوئی گیس فیلڈ منصوبے میں توسیع بلوچستان حکومت کی مدد سے ہو چکی ہے، پی پی ایل مقامی افراد کو ٹریننگ دے کر روزگار کے مواقع فراہم کرے، جس علاقے میں گیس پیدا ہو رہی ہو وہاں کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں، حکومت آئندہ بھی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔