Live Updates

عمران خان سندھ کے لوگوں کو ظلم کے خلاف جگانے بار بار سندھ آئیں گے،

سندھ کو پیپلز پارٹی نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،پیپلزپارٹی حکومت میں سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں، سندھ میں تحریک انصاف مضبوط ہورہی ہے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی لیاقت علی جتوئی سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:51

عمران خان سندھ کے لوگوں کو ظلم کے خلاف جگانے بار بار سندھ آئیں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ کہ عمران خان سندھ کے لوگوں کو ظلم کے خلاف جگانے بار بار سندھ آئیں گے، سندھ کو پیپلز پارٹی نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے،پیپلزپارٹی کی حکومت میں سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں، سندھ میں تحریک انصاف مضبوط ہورہی ہے ہفتہ کو پی ٹی آئی رہنماء لیاقت علی جتوئی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان تریننے کہا کہ عمران خان سندھ کے لوگوں کو ظلم کے خلاف جگانے بار بار سندھ آئیں گے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت میں سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیںانھوں نے کہا کہ سندھ کو پیپلز پارٹی نے دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے سندھ میں تحریک انصاف مضبوط ہورہی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ عمران خان سندھ سے محبت کرتے ہیں عمران خان بار بار سندھ آئیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کا منشور سوائے کرپشن کے کچھ نہیں ،4 کا ٹولہ سندھ کے وسائل کو لوٹنے میں مصروف ہے۔

لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ عمران خان سندھ کے ایک ایک شہر گاؤں میں جائیں گے مزید جلسے اور رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔سندھ کے لوگ اب پیپلزپارٹی سے نجات حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں: اس موقع پر تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیہون جلسے اور سندھ کی سیاسی صورتحال پربھی گفتگوکی گئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات