کراچی میں پولیس مقابلے میں القاعدہ کے 4مبینہ دہشتگرد ہلاک

ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، ایس ایس پی را ؤانوار

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:50

کراچی میں پولیس مقابلے میں القاعدہ کے 4مبینہ دہشتگرد ہلاک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر را انوار نے بتایا کہ تاحال دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوئی تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارا تو مسلح افراد نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس جوان محفوظ رہے۔ ہلاک شدگان کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔