راولپنڈی کسٹم کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ‘ ایان علی کی غیرحاضری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:29

راولپنڈی کسٹم کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ‘ ایان علی کی غیرحاضری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اکتوبر۔2017ء) راولپنڈی کسٹم کورٹ میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت میں ماڈل ایان علی آج بھی غیرحاضر رہیں ، ماڈل کی میڈیکل رپورٹ پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور اورآئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی۔راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج شیرازکیانی نے کی ،ماڈل ایان علی آج بھی غیرحاضر رہیں۔

(جاری ہے)

وکیل سردارلطیف کھوسہ نے ماڈل کی بیماری کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ بیماری کے باعث ایان علی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں،حاضری سے استثنی دی جائے۔عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے ماڈل کو 15 نومبر کوایک بارپھرطلب کرلیا۔ لطیف کھوسہ نے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ایان علی کا رقم ائیرپورٹ کے لاونج میں لیکرجانا کسی قانون کے تحت جرم نہیں تھا پرامید ہیں عدالت جلد مقدمے کو کالعدم قراردے دے گی۔کسٹم عدالت نے ایان علی کے ورنٹ گرفتاری برقراررکھتے ہوئے آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :