میر جان محمد بلیدی پر قاتلانہ حملے کیخلاف نیشنل پارٹی کی کال پر پریس کلب ڈھاڈر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:20

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میر جان محمد بلیدی پر قاتلانہ حملے کے خلاف نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر کچھی کے ضلعی صدر مقام ڈھاڈر میں پارٹی کے ضلعی رہنماء محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں پریس کلب ڈھاڈر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے پارٹی کے قائیدین کے خلاف قاتلانہ حملے ،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے نیشنل پارٹی کچھی کے ضلعی رہنماء محمد عارف بنگلزئی،تحصیل ڈھاڈرکے محب علی جتوئی،عامر بلوچ،رضوان اللہ بدوزئی،بابل بنگلزئی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایک منظم سازش کے تحت نیشنل پارٹی کے قائیدین کے خلاف قاتلانہ حملے کیئے جارہے ہیں جن میں اب تک پارٹی کے کئی رہنماؤں کو شہید کیا جاچکا ہے نیشنل پارٹی ایک فکر سوچ اور نظریے کا نام ہے جس پر ایک مخصوص گروہ بزور طاقت اپنا یجنڈا مسلط کرنا چاہتا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیںپارٹی کے خلاف وہی قوتیں بر سرپیکار ہیں جو صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کرکے افراتفری خوف کی فضاء قائم کرنا چاہتے ہیں نیشنل پارٹی کے ورکز ایسے گھناؤنے عمل سے کسی بھی صورت خوف زدہ نہیں ہونگے بلکہ جمہوری سیاسی طرز عمل میں مذید تیزی لاکر بلوچستان کے عوام حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص گروپ صوبے میں پارٹی کے قائیدین،ورکروں کی قتل عام میں براہ راست ملوث ہے جس نے بلوچ کازاور بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے پارٹ کے قائیدین کو ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید تو کیا جاسکتا ہے مگر انکی سوچ اور بلوچ قومی جدوجہد کو کسی صورت عوام کے دلوں سے نہیں نکالاجاسکتاپارٹی بلوچ عوام کی حقوق کی جنگ کیلئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریگی۔