ٹانک نو تعینات شدہ ڈپٹی کمشنر کے مختلف سرکاری دفاترز کے دورے ،اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں

ہسپتال میںصفائی کی صورتحا ل کو بہتر بنانے ،ٹی ایم اے انتظامیہ کو ہسپتال کا پانی چالو کرنے کی ہدایت

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 16:20

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2017ء) ٹانک کے نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر نے مختلف سرکاری دفاترز کے دورے کئے اور اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں ۔ہسپتال میںصفائی کی صورتحا ل کو بہتر بنانے اور ٹی ایم اے انتظامیہ کو ہسپتال کا پانی چالو کرنے کی ہدایت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعدجمعہ اور ہفتہ کے روز ٹانک کے مختلف سرکاری دفاترز اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے اہلکاروں کی حاضریا ں چیک کیں اور دفاترز کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر انہوں نے ہسپتال کے تمام وارڈز کو دیکھا اور ڈاکٹروں سمیت شہریوں سے ملاقات کی انہوں نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی وہ شہریوں کو صحت کی سہولیات مہیا کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں انہوں ہسپتال میں موجود شہریوں سے ہسپتال کے بارے میں مسائل سے آگاہی حاصل کی جس پر شہریوں نے ہسپتال میں پانی کی شدید قلت کے بارے میں ڈی سی کو آگاہی دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے انتظامیہ کے حکام کو طلب کر کے دو دنوں کے اندر ہسپتال کا پانی چالو کرنے کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ ٹانک کے شہریوں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیگی اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ میرے دروازے ہر وقت شہریوں کے لئے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :