راولا کوٹ ‘سیز فائر لائن کے علا قوں میں احتجاج کر نے والے نو جوانو ں کی گرفتاریو ں کیخلا ف احتجاجی مظاہرہ

انتظامیہ کو گرفتار شدگان کی رہا ئی کے لیے 24گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 14:46

راولا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) سیز فائر لائن کے علا قوں میں احتجاج کر نے والے نو جوانو ں کی گرفتاریو ں کے خلا ف راولا کوٹ میں احتجاجی مظاہرہ گرفتار شدگان کی رہا ئی کے لیے 24گھنٹے کی مہلت فائرنگ اور تشدد مین ملو ث پو لیس اہلکاران کو ملا زمتو ں سے بر طر فی اور عوام کے مسائل حل کر نے کی مانگ ٹرانسپورٹ یو نین کے سپر یم ہیڈ ارشد خان گرفتار شدگان سے ملنے تھانہ راولا کوٹ پہنچ گئے متاثرین کو حما یت کی یقین دہا نی کرائی جمعہ کی شام راولا کوٹ میں NSF JK، JKSLF کے مختلف ورکران نے احتجاجی ریلی نکالی شرکا ء گرفتار شدگان کو رہا کرو ، ظلم و ستم نا منظو ر کے نعرے لگا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مین چو ک بلا ک کر کے مظاہرہ کیا جس سے خطاب کر تے ہوئے ابرار لطیف ، ثا قب شریف ، ناصر سرور ، مبین فاروقی ،انو ش بٹ ، اسامہ علی ، ذاہد حسین ، رضوان ، انیل ذاہد نے ہجیرہ اور سیز فائر لائن کے قریبی علا قوں دھر بازار اور گردو نواح میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر نے والے طلبہ اور شہریو ں پر تشدد اور درجنوں افراد کو زخمی کر نے اور گرفتاریوں کو ریاستی جبر کی انتہا قرارد دیتے ہو ئے کہا کہ دو ممالک کی افواج کی فائر نگ سے لو گو ں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے بجا ئے اسکے کہ لو گو ں کو تحفظ دیا جا ئے حقوق مانگنے والو ں پر تشدد کیا گیا وہ لو گ مجبو ر کیے جا رہے ہیں کہ اپنے گھر بار چھوڑ کر پاکستان منتقل ہو جا ئیں اس جبری انخلا کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئے گا نہ صر ف یہ کہ اسیروں کو فور ی غیر مشروط رہا کیا جا ئے بلکہ وہا ں کے لو گو ں کو ایبمولینس اور مو با ئل فون کی سہو لت اور تمام علا قوں میں First Aidکی سہو لت دی جا ئے ادھر آزاد کشمیر کے سابق صدر محمد یعقوب خان JKLFکے چئیر مین محمد صغیر خان JKPPکے قا ئد ایڈووکیٹ جاوید نثا ر ، نیشنل سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدو ر طلحہ خان ، تو صیف خالق نے ان گرفتاریو ں اور لاٹھی چارج کی بھر پور مذمت کر تے ہو ئے اعلیٰ حکام سے فو راً گرفتار شدگان کی غیر مشروط رہا ئی اور ان کے مطالبا ت کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :