پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے، سردار ایاز صادق

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 14:34

پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے، سردار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے۔ جمہوری اداروں کے استحکام اور فروغ کیلئے برطانیہ کا کردار قابل ستائش ہے ‘ اراکین پارلیمنٹ کے وفود کا تبادلہ ہم اہنگی کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے ‘ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن دارالامراء لارڈ میلکم بروس نے کہاکہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہفتہ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن دارالامرا لارڈ میلکم بروس نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی پارلیمان میں روابط کو فروغ دینے اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپیکر ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

اراکین پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ دونوں پارلیمان میں روابط کو فروغ دے کر دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کئے جا سکتے ہیں۔ ایاز صادق نے آراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زو ر دیتے ہوئے کہا کہ وفود کا تبادلہ ہم آہنگی کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ضروری ہے۔ جمہوری اداروں کے استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے برطانیہ کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر لارڈ بروس نے کہا کہ جمہوری ادار وں کے استحکام ‘ جمہوریت کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ …