میرے لئے پیسہ کبھی بھی اہم نہیں رہا،بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 13:10

میرے لئے پیسہ کبھی بھی اہم نہیں رہا،بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کے لئے پیسہ کبھی بھی اہم نہیں رہا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ ان کے لئے پیسہ کبھی بھی اہمیت کا حامل نہیں رہا ہے یہاں تک کہ ان کی اداکاری کا مقصد بھی صرف پیسہ کمانا نہیں تھا بلکہ اپنا فن منوانا تھا،انہوں نے کہا کہ وہ نجی معاملات میں بھی پیسوں کے مہنگے تحائف سے نہیں بلکہ خلوص اور محبت سے خوش ہونے والے انسان ہیں،اداکار نے اپنی نئی فلم کے حوالے سے گفتگو میں کہا کہ نئی فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا آنند ایل رائے کی ہدایات کردہ ہے،فلم میں وہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں،فلم کی عکسبندی جاری ہے،فلم جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :