جمشید دستی کا قومی اسمبلی میں سرائیکی صوبے کا بل پیش کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت تھی ‘

اس سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگا ممتاز سکالر اور ورلڈ سرائیکی کانگریس کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی کا ورلڈ سرائیکی کانگریس کی مجلس عاملہ سے خطاب

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) ممتاز سکالر اور ورلڈ سرائیکی کانگریس کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے جمشید دستی رکن قومی اسمبلی کی طرف سے سرائیکی صوبے کا بل پیش کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وفاق پاکستان مضبوط ہوگاانہوں نے کہا کہ خداونڈ کریم کا شکر ہے کہ اس بل کے پیش کرنے کی سعادت کسی جاگیردار ،وڈیرے یا سرمایہ دار کو نہیں ملی بلکہ ایک ایسے شخض کو ملی جو عوام کے درمیان رہتا ہے اور عوام کے دکھ درد سے روشناس ہے۔

وہ ورلڈ سرائیکی کانگریس کی مجلس عاملہ سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا کہ سرائیکی عوام محرومیوں اور مظلومیت کے باوجود پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرائیکی علاقے کی پیداوار کا بڑا حصہ اپر پنجاب کے ترقیاتی پروگراموں پر خرچ ہوتا ہے اور ان علاقوں میں بے روزگاری ،مہنگائی ،بیماری اور تنگ دستی عروج پر پہنچ چکے ہیں ان سماجی عوامل کی بنیاد پر ان علاقوں میں لوگ تنگ آکر خود کشی کر رہے ہیں ڈاکٹر مہدی نے اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ سرائیکی صوبے کے بل کی بھرپور حمایت کی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آخر میں رفعت حیات خان ڈاہا سابق رکن قومی اسمبلی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لولحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی گئی۔