روس: ماسکو میں ٹرین اور بس کے در میان تصادم میں19 افراد ہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:31

روس: ماسکو میں ٹرین اور بس کے در میان تصادم میں19 افراد ہلاک
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اکتوبر۔2017ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ٹرین اور بس کے در میان تصادم میں19 افراد ہلاک اور12 زخمی ہوگئے،جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

روسی حکام کے مطابق ٹرین اور بس میں تصادم ماسکو کے مشرقی علاقے ولادی میر کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔حکام کے مطابق بس روڈ کراس کرتے ہوئے اچانک ریلوے کراسنگ کے درمیان آکر پھنس گئی اور ٹریک پر آتی ٹرین نے اسے ٹکر مار دی،بس میں ازبک مسافر بھی سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :