وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کندھ کوٹ میں گیس پلانٹ کا افتتاح کرینگے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:29

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج کندھ کوٹ میں گیس پلانٹ کا افتتاح کرینگے
کندھ کوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اکتوبر۔2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج سندھ کے دورے پر پہنچ رہے ہیں ، وہ کندھ کوٹ میں گیس پلانٹ کا افتتاح کرینگے، اس موقع پر وہاں پر ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیاہے جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیراعظم نوشہروفیروز کے علاقے نیو جتوئی کا دورہ بھی کریں گے جس کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان شاہدخان عباسی کندھکوٹ میں پی پی ایل کمپنی میں نوتعمیرہ شدہ گیس پلانٹ کا افتتاح کرنے کے بعد ضلع نوشہروفیروز جائیں گے، جہاں نیو جتوئی میں ان کے لیے ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے۔وزیراعظم وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر پہنچیں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے جس کے لیے پنڈال بنادیا گیا ہے۔پنڈال میں 6 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیںاور سکیورٹی کے بھی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے نوشہروفیروز کے لیے خصوصی پیکیج کے اعلان کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم پاکستان کی آمد کے موقع پر مختلف اضلاع سے پروٹوکول گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ آیا ان کی پی پی رہنماوں سے ملاقاتیں ہونگی یا نہیں۔