پاکستانی اداکار عمران عباس نے ریحام خان کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش قبول کرلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:25

پاکستانی اداکار عمران عباس نے ریحام خان کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اکتوبر 2017ء) : پاکستانی اداکار عمران عباس نقوی نے ریحام خان کی جانب سے فلم میں کام کرنے کے لے کی گئی آفر کو قبول کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران عباس لاہور کے علاقہ گوالمنڈی میں موجود ایک گھر میں ڈرامہ سیریل نور العین کی ریکارڈنگ کر رہے تھے کہ جب ریحام خان ان سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔ ملاقات میں ریحام خان نے عمران عباس کو اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے عمران عباس نے قبول کرلیا۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے عمران عباس کو اپنی نئی فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کرنے کی پیشکش کی تھی۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ اپنی نئی فلم کی کاسٹ کے لیے آج کل ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کاسٹ کو فائنل کر کے جلد ہی شوٹنگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ریحام خان کے مطابق ان کی نئی فلم بین الاقوامی معیار کی فلم ہو گی جسے فلم بین کافی پسند کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ریحام خان کی فلم 'جانان' کو بھی فلم بینوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :