وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دشت میں ٹریفک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:25

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دشت میں ٹریفک حادثہ میں جانوں کے ضیاع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دشت میں ٹریفک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں 8افراد جاںبحق ہوئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس میڈیا سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔