ڈاکٹر عاصم حسین سے لے کر مراد علی شاہ تک سب وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 اکتوبر 2017 12:06

ڈاکٹر عاصم حسین سے لے کر مراد علی شاہ تک سب وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اکتوبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچنے پر ڈاکٹر عاصم حسین نے پاکستان زندہ باد بھی کہا، پاک فوج زندہ باد بھی کہا اور اگر اس وقت ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر ہوتے تو وہ ان کے نام کا بھی نعرہ لگاتے ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کو کینسر ہے اور وہ کینسر کی ایڈوانس سٹیجز پر ہیں۔ اللہ ان کو اور ڈاکٹر عاصم کی والدہ کو بھی خیریت سے رکھے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے 462ارب روپیہ تو کھایا ہے جو انہیں نکالنا پڑے گا۔ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر مملکت ممنون حسین کی جگہ آنا تھا ۔

(جاری ہے)

لیکن وہ نہیں آسکے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وعدہ معاف گواہ ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین بھی وعدہ معاف گواہ ہیں، زرداری صاحب ان کو پیار سے خرگوش کہتے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے وطن واپسی پر اپنے بیان میں نیب کو کوسا ہے حالانکہ نیب ان کے پسند کی تھی ۔نیب چئیرمین قمر زمان ان کے پسندیدہ ہیں۔ ایک بات قابل غور ہے کہ اپنے بیان میں ڈاکٹر عاصم حسین نے چودھری نثار کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے پاکستان کو بچایا ہے جبکہ میں نے ڈاکٹر عاصم حسین کا نام پاکستان کو برباد کرنے میں سنا ہے لیکن بچانے میں کبھی نہیں سنا ۔

پیپلز پارٹی کے دور میں بھی یہ خود ہی تمغوں کو اپنے نام لکھوا لیا کرتے تھے اور اپنے دوست احباب میں بھی تمغے بانٹا کرتے تھے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے وعدہ معاف گواہوں میں اویس مظفر، منظور کاکا ، عاصم حسین اور مراد علی شاہ شامل ہیں۔ مراد علی شاہ تو سکیورٹی فورسز کے سامنے گر گئے تھے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :