چین میں طلاق کے لیے تحریری امتحان دینا لازم قراردیدیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اکتوبر 2017 11:53

چین میں طلاق کے لیے تحریری امتحان دینا لازم قراردیدیا گیا
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اکتوبر۔2017ء) چین نے طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے اس عمل کو مشکل بنانے کی کوششوں پرکام شروع کردیا ہے-چین کے صوبے سچوان میں عدالت نے طلاق کے خواہشمند جوڑے کےلئے تحریر امتحان رکھ دیا ہے، جس میں فیل ہونے کی صورت میں عدالت مقدمے کی درخواست منظور کرے گی۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یائبن کورٹ میں طلاق کی درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا ہے،امتحان کا طریقہ اختیار کرنے سے قبل عدالت کے مجسٹریٹ جوڑوں کو علیحدگی سے قبل بہت مرتبہ سمجھاچکے ہیں۔

اب عدالت نے ایک امتحانی سوالنامہ مرتب کیا ہے، جسے میاں بیوی الگ الگ پر کرتے ہیں، اگر امتحان میں 60 سے کم نمبر آتے ہیں تو عدالت ان کی طلاق کی کارروائی آگے بڑھاتی ہے،دوسری صورت میں انہیں ساتھ رہنے کا حکم سنادیتی ہے۔

(جاری ہے)

جج امتحان کے ذریعے طلاق سے قبل شادی کے بعد کا اصل معاملہ جاننا چاہتے ہیں،اس لئے سوالنامے کے ذریعے موقع دیا جاتا ہے کہ ماضی کی اچھی باتوں کو یاد کریں اور اپنا ارادہ ترک کردیں۔

اس طرح شوہر اور بیوی کو الگ الگ موقع دیا جاتا ہے کہ وہ مکمل عقلی طور پر سوچ سمجھ کر کوئی فیصلہ کریں۔اس علاقے کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے اور ہر سال یہاں کی عدالت کو نجی معاملات پر طلاق کی سینکڑوں درخواستیں وصول ہوتی ہیں جن کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، لیکن مجسٹریٹ کی خواہش ہے کہ لوگ طلاق میں جلد بازی نہ کریں اور اگر اولاد ہے تو اس کا ہی خیال رکھیں اور پرورش کی ذمہ داری ادا کریں۔

رپورٹ کے مطابق طلاق امتحان کے 3 حصے ہیں، ایک میں خالی جگہیں بھرنی ہوتی ہیں اور ان کی وجہ بیان کرنا پڑتی ہیں، دوسرے مرحلے میں کچھ بنیادی سوالات ہیں، جن میں سالگرہ، شادی کی تاریخ، پسندیدہ کھانوں کا پوچھا جاتا ہے، تیسرے مرحلے میں خاندان میں انفرادی ذمے داریوں، اچھی اور ب±ری باتوں اور خود ان کی نظر میں شادی، گھرانے اور خاندان سے متعلق گہرے سوالات کئے جاتے ہیں۔

اس کے بعد جج امتحانی پرچے کو بغور دیکھتا ہے اور انہیں نمبر دیتا جاتا ہے جس کا پیمانہ کسی کو نہیں بتایا جاتا،14 ستمبر کو ایک جوڑے نے یہ امتحان دیا، جس میں شوہر نے 80 اور بیوی نے 86 نمبر حاصل کیے جس کے بعد جج نے ان کی طلاق کی درخواست مسترد کر دی۔بیوی نے شوہر کے جوا کھیلنے اور بدتمیزی کا شکوہ کیا لیکن لاکھ کوشش کے باوجود جج نے انہیں گھر بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :