جسٹس تصدق حسین جیلانی کو کلبھوشن یادیو کیس میں ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اکتوبر 2017 11:53

جسٹس تصدق حسین جیلانی کو کلبھوشن یادیو کیس میں ایڈ ہاک جج مقرر کرنے ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اکتوبر۔2017ء) حکومت نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی کو بھارتی جاسوس کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں بطور ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ قانون کی جانب سے ایڈ ہاک جج کے تقرر کے لیے جو سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی اس میں دو نام تجویز کیے گئے جن میں جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور سینئر وکیل مخدوم علی خان کا نام شامل تھا۔ حکومت نے فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورے کے بعد تصدق جیلانی کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت رواں ماہ ہی عالمی عدالت کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردے گی۔

واضح رہے کہ فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی ہے جب کہ بھارت نے اس کیس کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا ہے جہاں اس کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے 12 دسمبر 2013 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور 5 جولائی 2014 کو وہ ریٹائر ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :