خیرپور عدالت کیجانب سے قتل کیس میں چار جوابداروںکو قید اور جرمانہ کی سزا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 23:24

سکھر۔6اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) خیرپور کی عدالت نے قتل کیس میں چار جوابداروں پر جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے ، سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج خیرپور عبدالرحمان قاضی کی عدالت نے گزشتہ روز پیر گوٹھ تھانہ کی حد میں واقع گوٹھ راہوجہ کے شیخ محلہ میں شیخ برادری کے دو گروہوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ پر محرم علی شیخ کے قتل کیس کی سماعت کے بعد جوابدار محمد حنیف ولد رحیم بخش شیخ اور اعجاز عرف اجو ولد کریم بخش عرف کمن شیخ کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دو جوابدارون کریم بخش ولد صاحب خان شیخ اور رحیم بخش ولد صاحب خان شیخ کو تین تین سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے، جنہیں پولیس کی سخت نگرانی میں سینیٹرل جیل خیر پور منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

سزا سنائی جانے والے جوابداروں پر الزام تھا کہ دیرینہ تنازع پر17مئی2011کو پیر گوٹھ تھانہ کی حد میں شیخ محلہ گوٹھ راہوجہ میں فائرنگ کر کے محرم علی شیخ کو قتل کیا جن کے خلاف کیس داخل کرایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :