نواز شریف نے اداروں کو جواب دینے کی بجائے ٹکراؤ کا فیصلہ کر لیا، فردوس عاشق اعوان

جمعہ 6 اکتوبر 2017 22:17

نواز شریف نے اداروں کو جواب دینے کی بجائے ٹکراؤ کا فیصلہ کر لیا، فردوس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اداروں کو جواب دینے کی بجائے ٹکراؤ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں شخصیت اداروں کو جواب دہ ہوتی ہے نواز شریف نے اداروں کو جوابد ینے کی بجائے فیصلہ کر لیا ہے کہ اداروں سے ٹکرائیں گے وہ اپنے آپ کو جواب دہ نہیں سمجھتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف کرپشن کے باعث نیب میں مقدمات چل رہے ہیں چیئر مین نیب نے شریف خاندان کے افراد کا نام ای سی ایل میں کیوں نہیں ڈالا۔