راولپنڈی،سی آئی اے پولیس کا عباسی ٹائون میں واقع وائٹ ہائوس نامی ڈیرے پر چھاپہ

چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت غیر قانونی اسلحہ ،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب8 ملزمان گرفتا ر

جمعہ 6 اکتوبر 2017 21:28

راولپنڈی،سی آئی اے پولیس کا عباسی ٹائون میں واقع وائٹ ہائوس نامی ڈیرے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2017ء) سی آئی اے پولیس نے یو سی 77گلزار قائد کے علاقے عباسی ٹائون میں واقع وائٹ ہائوس نامی ڈیرے پر چھاپہ مارچوری شدہ موٹر سائیکل سمیت غیر قانونی اسلحہ ،ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں مطلوب8 ملزمان کوحراست میں لے لیاجبکہ چوکی گلزار قائد کے انچارج سب انسپکٹر رانا یعقوب کو ملزمان کی مبینہ پشت پناہی کے الزام میںمعطل کر دیا گیااطلاعات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے ایک اطلاع پر عباسی ٹائون میں واقع ایک گھر(وائٹ ہائوس)پر چھاپہ مار کر 3 پستول 30بور،کلاشنکوف اور2 رپیٹر برآمد کرکے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں مبینہ طور پرمطلوب واجد شاہ،عدیل بٹ،شیخ اسماعیل،کامران طارق،یاسر بٹ سمیت8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اہلیان علاقہ کے مطابق آئے روز مسلح افراد مختلف دکانوں میں واردات کے بعد فرار ہو جاتے ہیں اور متعدد بار چوکی میں شکایت درج کروائی جس پر کوئی کاروائی نہیںکی جاتی مشکوک افراد دن دیہاڑے رہائشی علاقے میں اسلحہ لے کر گھومتے ہیں جس کی وجہ سے اہیلان علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہیںاہلیان علاقہ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر اعلیٰ پنجاب ،آر پی اواور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ یہاں پولیس پکٹ لگائی جائے ۔