ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں،

پاکستان کی طر ح ملائیشیا بھی تیزی سے تر قی کرنے والا ملک ہے اور دونوں ممالک ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں ، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کوفروغ دینے کی ضرورت ہے ،ا مید ہے نامزد ہائی کمشنر دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں کامیاب ہونگے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ملائیشیا کے لیے نامزد ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 6 اکتوبر 2017 21:26

ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کہاہے کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان کی طر ح ملائیشیا بھی تیزی سے تر قی کرنے والا ملک ہے اور دونوں ممالک ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔سپیکر نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور نامزدہائی کمشنر کو ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے اور سر مایہ کاری کے لیے پاکستان کے بہتر تشخص کواجا گر کرنے کے لیے اپنی سفارتی مہارت کو بروئے کار لانے کے لیے کہا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نامزد ہائی کمشنر دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں کامیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہا?س میں یہاں سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے پاکستان کے ملائیشیا کے لیے نامز د ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے ملاقات کی۔ سر دار ایاز صادق نے پاکستان کی وزارت خارجہ میں دوران ملازمت مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے محمد نفیس زکریا کی خدمات کو سر اہا۔

انہوں نے ان کو بطور وزارت خارجہ کے تر جمان اور مسئلہ کشمیر کو موثر انداز پر اٹھانے کے لیے ان کی تعریف کی۔سپیکر نے بطور خاص ینگ پارلیمنٹر ی فورم و دیگر پارلیمانی سرگرمیوں میں نامزد ہائی کمشنر کے تعاون کرنے پر اٴْن کو خراج تحسین پیش کیا جس کے ذریعے پاکستان کا تشخص دنیا بھر میں اٴْجاگر ہو ا۔نامزد ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طر ح ملائیشیا بھی تیزی سے تر قی کرنے والا ملک ہے اور دونوں ممالک ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔سپیکر نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نامزدہائی کمشنر کو ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے اور سر مایہ کاری کے لیے پاکستان کے بہتر تشخص کواجا گر کرنے کے لیے اپنی سفارتی مہارت کو بروئے کار لانے کے لیے کہا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نامزد ہائی کمشنر دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں کامیاب ہونگے۔نامزدہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پہلے ہی سے قریبی دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور وہ عوامی اور پارلیمانی سطح پر رابطوں کوفروغ دینے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سر مایہ کاری میں اضافے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیوں کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے سپیکر کو یقین دلایا کہ پاکستان کی ملائیشیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا ان کی اولین تر جیح ہوگی ا ور وہ ملائیشیا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔انہوں نے سپیکر کو سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملائیشیا کی سیاسی اور سفارتی قیادت سے ملاتیں کرنے کا یقین دلایا جن میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تعلقات کو مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔