جو لوگ کہتے تھے ڈاکٹر عاصم بھاگ جائے گا وہ دیکھ لیں میں واپس آگیا ہوں،ڈاکٹر عاصم

ْ کراچی ایئر پورٹ پر اترتے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف پر تنقیدی نشتروں کی بارش کر دی موجود حکمران دوغلے ہیں اس لئے ان کی پالیساں بھی دوغلی ہیں،نوازشریف گریٹر پنجاب بناناچاہتے ہیں،ن لیگ والے ملک کو دوسو سال پیچھے لیکر جاناچاہتے ہیں،نوازشریف ملک میں پرانی نوابوں کی جاگیریں بحال کرناچاہتے ہیں، ڈاکٹر عاصم

جمعہ 6 اکتوبر 2017 21:10

جو لوگ کہتے تھے ڈاکٹر عاصم بھاگ جائے گا وہ دیکھ لیں میں واپس آگیا ہوں،ڈاکٹر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنماڈاکٹر عاصم حسین کی لندن میں علاج کے بعد وطن واپسی پر جمعہ کو کراچی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت ۔جو لوگ کہتے تھے ڈاکٹر عاصم بھاگ جائے گا وہ دیکھ لیں میں واپس آگیا ہوں۔نیب والوں کا منہ کالا ہوگیا ش نواز شریف تمہارا خاندان بھاگیا۔آپ کا ماضی بھی بھگوڑے کے طور پرمشہورہے۔

پیپلزپارٹی والے بھاگنے والوں میں سے نہیں۔موجود حکمران دوغلے ہیں اس لئے ان کی پالیساں بھی دوغلی ہیں۔نوازشریف گریٹر پنجاب بناناچاہتے ہیں۔ن لیگ والے ملک کو دوسو سال پیچھے لیکر جاناچاہتے ہیں۔۔نوازشریف ملک میں پرانی نوابوں کی جاگیریں بحال کرناچاہتے ہیں۔پاکستان ہم نے بنایا ہے اور ہم ہی بچائیں گے۔

(جاری ہے)

نواز شریف آپ نے ہماری عسکری قیادت کے ساتھ جنگ کا بیڑا اٹھایا ہے یہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں۔

ہم عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم پاکستان کو بچائیں گے۔میاں صاحب آپ اس جنگ سے باز آجائیں ورنہ پیپلزپارٹی آپ کا برا حشر کرے گی۔نواز شریف زمین کا ایک ٹکڑا چاہتا ہے جہاں وہ اپنی بادشاہت چلا سکے۔موجود حکمرانوں کی اپنے کانوں سے عسکری قیادت کو گالیاں دیتے سٴْنا ہے۔عسکری قیادت نے خاموش رہ کر پیغام دیا ہے کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں۔