جان بلیدی کے قافلے پر قاتلانہ حملے کیخلاف نیشنل پارٹی کوہلو احتجاجی مظاہر

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:35

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء)نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان جان بلیدی کے قافلے پر قاتلانہ حملے کے خلاف نیشنل پارٹی کوہلو کا پارٹی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل صدر محمد دین مری جنرل سیکرٹری عرض بلوچ کی سربراہی میں پارٹی کے کارکنوں نے پارٹی آفس کے سامنے احتجاج رکارڈ کرتے ہوئے مرکزی ترجمان کے قافلے پرقاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مرکزی ترجمان کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت درج تھے مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمیشہ ہمارے پارٹی کے ورکروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ایسے حملوں کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے پارٹی ورکروں نے اعلی حکام وزیراعلی بلوچستان وزیر داخلہ بلوچستان اور دیگر حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مرکزی رہنما پر قاتلانہ حملے میں ملوث اہلکاروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے بصورت دیگر پارٹی ورکرز دھرنوں اور احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے نیشنل پارٹی کوہلو کے ہر ورکر پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔