مذہبی جماعتوں کا اتحاد ہی ملک میں تبدیلی لاسکتا ہے ، ایم ایم اے کی دوبارہ بحالی کیلئے مولانا فض الراحمن کی کوششیں قابل تعریف ہیں ، صوبائی امیرجمعیت علمائ اسلام حضرت مولانا فیض

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:34

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) جمعیت علمائ اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر حضرت مولانا فیض محمد نے کہاہے کہ مذہبی جماعتیں اتحاد و اتفاق سے ہی ملک میں تبدیلی لاسکتی ہیں ایم ایم اے کی دوبارہ بحالی قائد جمعیت مولانا فض الراحمن کی کوششیں قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو جمعیت ہرنائی کے زیر اہتمام تربیتی کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا تربیتی کنویشن سے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالواحد صدیقی ،ضلعی امیر مفتی اکرام اللہ شاہ بخاری،سابق اسپیکر مولانا نصیب اللہ ،سابق ضلع ناظم مولانا عبدالحنان ،ضلعی جنرل سیکرٹری سید خالق شاہ،ملک امیرزمان ترین و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تربیتی کنویشن میں جمعیت علمائ اسلام کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا کمال الدین ، جوائنٹ سیکرٹری حاجی عبدالواحد صدیقی،مولانا نوراللہ ، سید مطیع اللہ آغا ، حاجی بہرم خان اچکزئی،مفتی غلام حیدر سید جانا آغا ، حافظ ابراہم لہڑی ، جلال شاہ اخونذادہ ، حاجی بشیر احمد کاکڑ،حاجی امان اللہ ،حاجی عبدالشکور آغا، سردار نصیب اللہ، مولانا نصیب اللہ کاکڑ ، و دیگرصوبائی قائدین بھی موجود تھے مولانا فیض محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایم ایم اے کی دوبارہ بحالی کی خوشخبری سنے گے انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ جب مسلمالون کے اندر اتحاد و اتفاق ہوا ہے تو مسلمان سرخرو ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ صد سالہ عمالمی اجتماع کے انعقاد کے بعد قوم کی نظریں جمعیت پر ہی مرکوز ہے کیونکہ ملک کو تمام بحرانوں سے جمعیت ہی نکال سکتی ہے اور عوام جوق درجوق جمعیت علمائ اسلام میں شامل ہورہے انہوں نے کہاکہ چند سازشی عناصر جمعیت علمائ اسلام ہرنائی کے ساتھیوں کے اندر دوریاں پیداکرنے کی کوشش کی تھی مگر ان کے وہ تمام کوششیں ناکام ہوگئے ہیں انہوں نے کارکنوں پرزور دیا کہ وہ آپس میں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں اور جماعت کے اندر گروپ بندی سیگریز کریں انہوں نے جمعیت علمائ اسلام ضلع ہرنائی کے کارکنوں کے آپس میں گروپ بندی ختم کرنے کیلئے حاجی مطیع اللہ گل کی کوششوں کو سراہا اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ 2018 کی الیکشن کی بھرپورتیاریاں کرے کیونکہ آنے والا دور جمعیت علمائ اسلام ہی کا ہوگا انہوں نے کہاکہ موجودہ قوم پرست صوبائی حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے اور عوام موجودہ نام نہاد قوم پرستوں سے بیزار ہوچکے ہے اس مقع پر قبائلی رہنمائ ملک امیرزمان ترین کی اپنے خاندان سمیت جمعیت علمائ اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا جمعیت کے صوبائی امیر و دیگر نے ملک امیرزمان کی خاندان سمیت جمعیت علمائ اسلام میں شمولیت اختیارکرنے پرمبارکباد پیش کی جمعیت کے صوبائی قائدین کے اعزاز میں ٹھیکیدار عبدالرزاق نے ظہرانہ دیا۔

متعلقہ عنوان :