گنداواہ میں خودکش حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی

خود کش حملہ آور کا نام ابوبکر خراسانی ،تعلق خلفت اسلامی سے ہے، ڈسٹرکٹ چیئرمین جھل مگسی اورنگزیب عالمگیر مگسی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:10

گنداواہ میں خودکش حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ چیئرمین جھل مگسی وممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی نے کہاہے کہ ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں خود کش حملہ کرنیوالے کی شناخت ہوگئی ہے اس کا نام ابوبکر خراسانی ہے اور اسکا تعلق خلفت اسلامی سے ہے، اس واقع میں 20افراد شہید ہوئے 34زخمی ہوئے تھے۔

جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی اسی درگاہ میں خودکش حملہ ہوا جس سے بہت سی قیمتی جانیں ضیاع ہوچکے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اسے میں سیکورٹی لیپس نہیں کہ سکتا اگر گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار بمبار کو نہ روکتا تو بمبار درگاہ میں داخل ہوجاتا جس سے بہت سی قیمتیں جانیںضائع ہوجاتی ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بمبار کے نام کی تصدیق اور اسکا تعلق جس جماعت سے ہے سرکاری طورپر مجھے بتایا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاجھل مگسی کے علاقہ ہمیشہ پرامن رہا ہے اس علاقے میں دہشتگردی کے بہت کم واقعات ہوتے ہیں حکومت کو چاہیے کہ جھل مگسی سمیت پورے صوبے میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کرے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کا دہشتگردی کا واقع نہ ہوسکے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس واقع پر افسو س ہے اور میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کرتاہوں ۔

متعلقہ عنوان :