Live Updates

عثمان ڈار نے پارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان سے رابطہ کر لیا

فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران ڈار بردران پر تنقیدکی تھی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:03

عثمان ڈار نے پارٹی رہنما فردوس عاشق اعوان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے پارٹی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان سے رابطہ کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے سابق وزیر اطلاعات اور پارٹی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کے دوران ڈار بردران پر تنقید کرنے پر پارٹی چیئر مین عمران خان سے شکایات کر دی ہے،ذرائع کے مطابق عثمان ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے اور ان کا کیس پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا جائے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کچھ نام نہاد سیاسی عناصر نے اپنے آپ کو سوشل میڈیا پر متحرک کرنے اور عمران خان کے آگے پیچھے پھرنے تک محدود رکھا ہوا ہے ۔ جبکہ کبھی حلقے کی شکل دیکھنا گوارہ نہیں کی ، یہ وہ لوگ ہیں جن کو اپنے گھر میں بھی کوئی ووٹ نہیں دیتا۔ جلسوں میں یہ لوگ خان صاحب کے پیچھے سے سری نکال کر دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات