ْچیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ارشد علی پر مشتمل پارٹ ٹائم بنیادوں پر کمپنی بنچ تشکیل دیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) کمپنیزایکٹ 2017ئ کی شق5۔ کی ذیلی شق4۔ کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے فوری طور پر پشاور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارشد علی پر مشتمل پارٹ ٹائم بنیادوں پر کمپنی بنچ تشکیل دیا ہے جو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کی حدود کے اندر آنے والے علاقوں کیلئے مذکورہ ایکٹ کے تحت امور نمٹائے گا۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ پشاور کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔