سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے ہڑپ کرنیوالا نوسرباز گرفتار،ملزم نے 2افراد سے 3کروڑ72 لاکھ روپے لوٹے ،بٹگرام پولیس

جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:58

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) سادہ لوح عوام سے موٹرز اینڈ پراپرٹی کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کرنے والا نوسرباز گرفتار۔بٹگرام پولیس نے جعلی چیک دینے پر ملزم زاکر قریشی کو گرفتار کرلیا۔نوسرباز نے ایبٹ آباد میں موٹر اینڈ پراپرٹی کے نام پر کاروبار ظاہر کرکے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے دوافراد سے 3کروڑ72 لاکھ روپے ہڑپ کیئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹگرام پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ سے مشہور بدنام زمانہ نوسرباز زاکر قریشی کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بانڈہ چمیالی کے رہائشی زاکر قریشی نے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والے افراد کو بوگس چیک دیئے تھے جس پر انھیں گرفتار کرلیا گیا ہیاس سلسلے میں بٹگرام بتکول سے تعلق رکھنے والے متاثرہ افراد صلاح الدین خلجی اور شریف الدین خلجی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ زاکر قریشی نے ان سے پراپرٹی اور موٹرز کے نام پر تین کروڑ 72 لاکھ روپے لیئے تھے اور بعد میں مختلف حربے استعمال کرکے ہماری رقم ہڑپ کرنا چاہتا تھا اس سلسلے میں زاکر قریشی نے ہمیں چیک دیئے تھے جو کے ڈس آنر ثابت ہوئے اور پولیس نے مذکورہ ملزم کو گرفتار کرلیا. انھوں نے مزید بتایا کہ زاکر قریشی ایبٹ آباد میں پراپرٹی اینڈ موٹرز کے کاروبار کے نام پر متعدد سادہ لوح عوام کو بھاری رقوم سے محروم کرچکا ہے انھوں نے اعلی حکام, عدلیہ اور پولیس کے اعلی ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بدنام زمانہ نوسرباز زاکر قریشی کو سخت سے سخت سزا دیکر لوگوں سے لوٹی گئی رقم متاثرین کو واپس دلائیں۔

متعلقہ عنوان :