ائیر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سر براہ مقرر

82 میں کمیشن حاصل کیا، فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی بھی کمانڈکی،کمانڈنٹ ائیر وار کالج( فیصل )بھی تعینات رہے

جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:28

ائیر مارشل فاروق حبیب پاک فضائیہ کے نائب سر براہ مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) حکومت پاکستان نے ائیر مارشل فاروق حبیب کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔ائیر مارشل فاروق حبیب نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میںجون1982 میں کمیشن حاصل کیا۔اپنے شاندارکیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن اورآپریشنل ائیر بیس کی کمانڈکی۔ انہوں نے کمانڈنٹ ائیر وار کالج( فیصل )بھی تعینات رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سعودی عرب میں پاک فضائیہ کے سُپر مشا ک طیاروں کے دستے کی کمان کے فرائض بھی سر انجام دئیے ۔ ائیر ہیڈکوارٹرز میںڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف (سیفٹی) ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (ٹریننگ) اور ڈپٹی چیف آف ائیرسٹاف (پرسنیل)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسڑکٹرہونے کے علاوہ کمبیٹ کمانڈر سکول،ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے سٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈ سٹر یٹیجک سٹڈیز میںماسٹر ڈگریاں حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹریملٹری)سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :