Live Updates

فاٹا کو حقوق سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے، فاٹا کے لوگوں کو بنیادی حقوق دئیے جائیں، دھوکہ اور فریب ختم ہونا چاہیے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی نے کہاہے کہ فاٹا کو حقوق سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے، فاٹا کے لوگوں کو بنیادی حقوق دئیے جائیں، دھوکہ اور فریب ختم ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان آفریدی نے کہا کہ جب ہم انصاف کی بات کرتے ہیں تو تمام اکائیوں کو انصاف ملنا چاہیے۔فاٹا کو حقوق سے محروم رکھنا کہاں کا انصاف ہے۔ فاٹا کے لوگوں کو بنیادی حقوق دئیے جائیں انھوں نے کہا کہ دھوکہ اور فریب ختم ہونا چاہیے فاٹا ریفارمز نہیں ہوں گے تویہ کس کا ایجنڈا ہے ، فاٹا کے لوگ کہا ں جائیں ، پولیٹیکل ایجنٹ کرتا کیا ہے وہ فیصلے نہیں لے سکتا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات