پاکستان میں کل جمہوریت بے نظیر بھٹو کی قربانی کی بدولت مضبوط ومستحکم ہے ،سید علی مردان شاہ

پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کی سیاست کرتی ہے ،شہید بینظیر لائبریری کا افتتاح کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ،رکن سندھ اسمبلی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:02

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی سید علی مردان شاہ نے کہا ہے کہ شہید متحرمہ بینظیر بھٹو ایک عظیم سیاستدان اور لیڈر تھیں پاکستان میں آج جمہوریت ان کی قربانی کی بدولت مضبوط ومستحکم ہے سید علی مردان شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت کی سیاست کرتی ہے وہ عمرکوٹ میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کی شہید چیرپرسن متحرمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی سید علی مردان شاہ نے کہا شہید قائد بینظیر بھٹو کی شہادت کے باعث آج جہموریت مضبوط ومستحکم ہے بینظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر اور سیاستدان تھی پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے سید علی مردان شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر لائبریری کا افتتاح کرنا ان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی سیاست اور عوام کی خدمت کررہی ہے بینظیر بھٹو کے نظریات و افکار آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ وجاویف ہے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ نے کہا کہ ان کے لیے بینظیر لائبریری کا افتتاح کرنا میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے سید علی مردان شاہ نے کہا کہ مجودہ سندھ حکومت پری طرح بینظیر بھٹو کے منشور پر عمل پیرا ہے اس موقع پر سید علی مردان شاہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے لیے پانچ لاکھ روپے گرانٹ دینے کا اعلان کیا تقریب سے سندھ بار کونسل کے رکن وکیل شیر محمد وسان اور عمرکوٹ ڈسٹرکٹ بار کے صدر پونجو بیھل خدا بخش پنھور وغیرہ نے خطاب کیا ۔