گنداواہ میں خودکش حملہ، نماز جمعہ کے وقت امام بارگاہوں، مساجد کی سیکیورٹی سخت رہی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 18:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں خودکش حملے کے بعد جمعہ کے روز کوئٹہ میں خاص طورپر امام بارگاہوں اور مساجد پر سیکورٹی سخت کردی گئی جمعہ کے نماز کے موقع پر ایف سی ،پولیس اور سادہ کپڑوں میں پولیس امام بارگاہوں اور مساجد کے باہر اور اندر تعینات کردی گئی تھی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب کو ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں درگاہ فتح پور میں خودکش حملے میں بیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور 34افراد سے زیادہ زخمی ہوگئے جس کے بعد کوئٹہ شہر میں مساجد اور امام بارگاہوں میں جمعہ کے نماز کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کوئٹہ شہر میں داخل ہونیوالے راستوں کی خفیہ کیمروں سے نگرانی کی جارہی تھی جبکہ کوئٹہ شہر میں خفیہ کیمروں کے ذریعے کوئٹہ شہر کی پوزیشن معلوم کی جارہی تھی خاصل طورپر جمعہ کے نماز کے موقع پر مساجد او رامام بارگاہوں میں ایف سی ،پولیس اور سادہ کپڑوں میں تعینات کی گئی تھی اور کالی شیشوں کے گاڑیوں کے چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا جمعہ کی وجہ سے بڑی بڑی مارکیٹیں،پلازہ چھٹی ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کم رہی ۔

متعلقہ عنوان :