کہیں خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور کہیں مصلحت کا ، بہت ساری باتوں میں ہم بھی خاموش ہوئے ہوں گے

آئی بی نے خط کی تردید کر دی ہے، کسی نے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے یہ حرکت کی ، تمام اداروں کوجمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، کچھ لوگوں کی خواہش ہے مسلم لیگ (ن) میں دراڑ پڑ جائے، فاٹا کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہم نے ہی قدم اٹھایا ، ماضی میں کسی حکومت نے اس مسئلے کے حل کے بارے میں نہیں سوچا وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:52

کہیں خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور کہیں مصلحت کا ، بہت ساری باتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کہیں خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور کہیں مصلحت کا پیش خیمہ ہوتی ہے، بہت ساری باتوں میں ہم بھی خاموش ہوئے ہوں گے، آئی بی نے خط کی تردید کر دی ہے، کسی نے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے یہ حرکت کی ہے، تمام اداروں کوجمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں دراڑ پڑ جائے، فاٹا کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہم نے ہی قدم اٹھایا ہے، ماضی میں کسی حکومت نے اس مسئلے کے حل کے بارے میں نہیں سوچا۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آئی بی نے خط کی تردید کر دی ہے، یہ ایشو ہے ہی نہیں اسے زبردستی ایشو نہیں بنانا چاہیے،اس طرح کے کام کچھ لوگ سوشل میڈیا پر اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے کرتے ہیں، کسی نے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی حرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اس ملک کو دہشت گردی سے نجات دلائی ہے، اس ملک میں جمہوریت ہے تمام اداروں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، بہت ساری باتوں پر ہم بھی خاموش ہوئے ہوں گے، کہیں خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور کہیں مصلحت کا پیش خیمہ ہوتی ہے۔

مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں دراڑ پڑ جائے، وزیراعظم کے انتخاب کے وقت بھی دراڑوں کی باتیں کی جا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا مسئلہ حل ہو جائے گا، ہم نے ہی اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے قدم اٹھایا ہے، ماضی میں کسی حکومت نے اس مسئلے کے حل کے بارے میں نہیں سوچا، ہماری حکومت نے فاٹا میں امن لایا ہے۔