سرمایہ کاروں کا عالمی ہفتہ، ایس ای سی پی کی جانب سے سرمایہ کاروں میں آگہی پھیلانے کیلئے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) سرمایہ کاروں کے عالمی ہفتے کے موقع پر سکیورٹیز اینڈ ایس چینج کمیشن کی جانب سے سرمایہ کاروں میں آگہی پھیلانے کے لئے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مالیاتی اور تعلیمی شعبے کے ماہرین نے شرکا ء کو مالیاتی نظم، منصوبہ بندی کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے بارے میں اپنے تجربات اور ضروری معلومات بارے آگہی دی۔

آگہی کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع، قانونی شرائط اور اس حوالے سے اہم معلومات سے آگاہ کیا۔سرمایہ کاروں کو پاکستان سٹاک ایکس چینج کے امرجنگ مارکیٹ میں شامل ہونے کے فوائد اور اس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے پیدا ہونے والے نئے مواقع کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کے سکیورٹیز کمیشن کی بین الاقوامی تنظیم آئیسکو کے ممبر ممالک ہر سال دو اکتوبر سے آٹھ اکتوبر تک سرمایہ کاروں کا ہفتہ مناتے ہیں جس میں سرمایہ کاری سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے لئے مختلف اقدامات و تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

آئیسکو کا فعال کا رکن ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کا ہفتہ بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ ان تقریبات کے تحت انٹر یونیورسٹی سٹاک ٹریڈنگ کا مقابلے منعقد کئے گئے، یونیورسٹی کے طلبہ میں سرمایہ کاری کے رہنماکتابچے تقسیم کئے گئے اور مختلف یونیورسٹیوں میں سرمایہ کاری کی آگہی کیلئے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ائر یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں آگہی سیمینار ر اور مباحثے منعقد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :