خوشاب ،ْنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ ،ْ تین قیدی جاں بحق ،ْ دو اہلکارزخمی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:31

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) خوشاب کے علاقے کھتہ روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں 3 قیدی جاں بحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوشاب کے علاقے کھتہ روڈ پر پولیس وین قیدیوں کو لے جارہی تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل سواروں نے وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کی حراست میں موجود تین قیدی موقع پر ہی جاں بحق اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اس سلسلے میں علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ،ْریسکیو ذرائع کے مطابق فوری طور پر حملہ آوروں کی فائرنگ سے جاں بحق قیدیوں کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔