محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی انوکھی منطق، نمائش کے 6ہفتے بعد فلم ’’ نامعلوم افراد 2‘‘ پر پابندی لگا دی

فلم کی نمائش پر پابندین بیہودہ مناظر پراعتراضات کے باعث لگائی گئی ،مسلسل شکایات آرہی تھیں‘ نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:31

محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی انوکھی منطق، نمائش کے 6ہفتے بعد فلم ’’ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی انوکھی منطق، نمائش کے 6ہفتے بعد فلم ’’ نامعلوم افراد 2‘‘ پر پابندی لگا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فلم ’’ نامعلوم افراد 2‘‘ کو عید الاضحی پر ریلیز کیا گیا تھا جس نے شاندار بزنس کیا ،فلم کی کی نمایاں کاسٹ میں فہد مصطفی ،جاوید شیخ ،عروہ حسین، ہانیہ عامر، محسن عباس اورنیئراعجازشامل ہیں۔ فلم کی کامیاب نمائش کے 6ہفتے بعد محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے اسے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فلم کی نمائش پر پابندین بیہودہ مناظر پراعتراضات کے باعث لگائی گئی ہے،فلم کیخلاف مسلسل شکایات آرہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :