Live Updates

فاٹا میں کروڑوں روپے لے کر پولیٹیکل ایجنٹ کی تعیناتی کی جاتی ہے،عمران خان

فاٹا کرپشن کا اڈا بن گیا،فاٹا کوفوری کے پی میں ضم کیاجائےتاکہ آئندہ الیکشن 2018ء میں عوام حصہ لے سکیں،محمود اچکزئی کا فاٹا سے کوئی تعلق نہیں،نوازشریف پیسا بچانے کیلئے لڑرہے ہیں،خدشہ ہے کہ یہ پھرچیئرمین نیب اپنالیکرآئیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:56

فاٹا میں کروڑوں روپے لے کر پولیٹیکل ایجنٹ کی تعیناتی کی جاتی ہے،عمران ..
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر2017ء ) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا میں کروڑوں روپے لیکر پولیٹیکل ایجنٹ کی تعیناتی کی جاتی ہے،پیسے کی وجہ سے یہ علاقہ کرپشن کا اڈا بن گیا،فاٹا کوفوری کے پی میں ضم کیاجائے تاکہ آئندہ الیکشن 2018ء میں یہ لوگ حصہ لے سکیں،محمود اچکزئی کا فاٹا سے کوئی تعلق نہیں ، نوازشریف منی لانڈرنگ کا پیسا بچانے کیلئے لڑرہے ہیں، خدشہ ہے کہ یہ پھرچیئرمین نیب اپنالیکرآئیں گے۔

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں عوام کی حلات خراب ہے۔کاروبار اور مویشی ان کے تباہ ہوگئے ہیں۔یہ موقع ہے کہ وفاقی حکومت کے کوئی آپشن نہیں کہ فاٹا کو فوری کے پی میں ضم کردے۔لیکن موقع کو ضائع کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کا بہترین لوکل سسٹم ہے ۔اس لیے فاٹا کیلئے یہ بہت اہم ہے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا سیکرٹریٹ کرپشن کااڈا ہے ،پولیٹیکل ایجنٹ کی تعیناتی کیلئے کروڑوں روپے لیے جاتے ہیں۔

اس پیسے کی وجہ سے یہ علاقہ کرپشن کااڈا بن گیاہے۔کرپشن کی وجہ سے قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبائلی علاقے کے لوگوں کی جانب سے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ ان کو ایجنٹس پر نہ چھوڑیں۔بلکہ ان کو پارلیمنٹ میں آناچاہیے۔فوری ضم کیاجائے تاکہ آئندہ 2018ء کے انتخابات میں یہ لوگ حصہ لے سکیں،اورعوام اپناحق رائے دہی استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی ختم ہوئی۔فاٹا کو ضم نہ کرکے ہم دہشتگردی کوپھر سے موقع فراہم کریں گے۔محمود اچکزئی افغانستان کے مفادکی بات کرتے ہیں ان کا فاٹا سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف منی لانڈرنگ کا پیسا بچانے کیلئے لڑرہے ہیں۔نوازشریف کوپتاہے کہ اگرمنی لانڈرنگ ثابت ہوگئی توساری جائیدادضبط ہوجائے گی۔

لیکن نوازشریف ان الیکشن نہیں لڑسکتے۔نوازشریف اداروں پرحملہ کررہے ہیں ،ان کا ہدف جمہوریت ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اب الیکشن نہیں لڑسکتے۔ان کے وزراء بھی جانتے ہیں کہ نوازشریف جھوٹاہے۔نوازشریف اوران کے لوگ عدلیہ اور فوج کیخلاف بیانات داغ رہے ہیں۔وزیرداخلہ ریاست میں ریاست کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ یہ پھرچیئرمین نیب اپنالیکرآئیں گے۔عمران خان نے کہاکہ پارلیمنٹ نے نااہل وزیراعظم کوبچانے کیلئے ایسا قانون پاس کیاجس کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت جتنی آج بدحال ہے اس سے قبل کبھی نہیں تھی۔لیکن وفاقی حکومت نااہل وزیراعظم کوبچانے پرلگی ہوئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات