ملک میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ،ضرورت سے زیادہ غذائی اجناس دستیاب ہے،حکومت
ملک میں اس وقت گندم کی 5 ملین ٹن،چاول کی4 ملین ،مکئی 2 ملین اور 1.5 ملین ٹن فاضل چینی موجود ہے،سرکاری حج سکیم کے تحت رہ جانے والے افراد کو ترجیحی بنیاد پر بھیجنے کی کوئی سکیم زیر غور نہیں،وزارتوں کے ذیلی اور آئینی اداروں کے ملازمین کو رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے،اسلام آباد میں سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کی عمارت کا تعمیراتی کام 30 جون 2018 کو مکمل ہوگا وفاقی وزراء سردار محمد یوسف، اکرم خان درانی، سکندر حیات بوسن اور ڈاکٹر درشن کے ارکان کے سوالوں کے جواب
جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:51
(جاری ہے)
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے کہ پانچ سال میں جو حج پر نہ جاسکا اسے ترجیحا بھیجا جائے۔
سرکاری سکیم کے تحت کوٹے میں اضافہ ہوتا ہے اور قرعہ اندازی کے ذریعے جس کا نام بھی آجاتا ہے اسے حج پر بھیجا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج پر بھیجنے کی پالیسی اس وقت تھی جب سرکاری سکیم کے تحت کوٹہ کم تھا، 2014 کے بعد بہت زیادہ لوگوں کی درخواستیں آئی ہیں۔ یہ پالیسی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے لئے دس دن کا وقت دیا جاتا ہے اور اس میں ملک بھر سے درخواستیں آتی ہیں۔2017 میں تین لاکھ 75 ہزار سے زائد درخواستیں ہمیں موصول ہوئی تھیں۔ سید خورشید کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 2014 میں سرکاری کوٹے کے تحت ایک دن میں ایک لاکھ 27 ہزار درخواستیں آئی تھیں جبکہ سرکاری کوٹہ57ہزار افراد کا تھا۔ 2015 میں سرکاری سکیم کے تحت 71 ہزار کوٹہ تھا جبکہ2لاکھ20ہزار درخواستیں آئی تھیں۔ 2016 میں 2 لاکھ 87 ہزار درخواستیں آئیں۔یہ ایسا طریقہ کار ہے جس میں سب کو موقع ملتا ہے۔ قرعہ اندازی میڈیا کے سامنے اور شفاف انداز میں ہوتی ہے۔پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر درشن نے بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوگیا ہے۔ بلوچستان میں اس وقت وفاقی وزارت کے تحت کوئی برن سنٹر کام نہیں کر رہا اس حوالے سے برن سنٹر قائم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین صوبے کے کسی بھی ہسپتال میں اپنا علاج کرا سکتے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو ہم متعلقہ حکام اور اداروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیر مکانات و تعمیرات اکرم خان درانی نے بتایا کہ نئے بلاک کی تعمیر کا کام 2007 میں شروع ہوا تھا جو آئندہ سال جون میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزارتوں کے ذیلی اور آئینی اداروں کے ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ جلد شروع ہونے کی توقع ہے،وزارتوں کے ذیلی اور آئینی اداروں کے ملازمین کو رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی ہے ،اسلام آباد میں سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کی عمارت کا تعمیراتی کام 30 جون 2018 کو مکمل ہوگا۔وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات بوسن نے بتایا کہ ملک میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے بلکہ ہماری ضرورت سے زیادہ غذائی اجناس دستیاب ہے۔ ملک میں اس وقت گندم کی پانچ ملین ٹن چاول کی چار ملین مکئی دو ملین اور 1.5 ملین ٹن فاضل چینی موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.