رائے ونڈ ،عالمی تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری ، پہلا مرحلہ 3نومبر کو شروع ہوگا ،اختتامی دعا 6نومبر کو ہوگی۔

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:40

رائے ونڈ ،عالمی تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری ، پہلا مرحلہ 3نومبر کو شروع ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) عالمی تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیا ، پہلا مرحلہ 3نومبر کو شروع ہوگا ،اختتامی دعا 6نومبر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع امسال بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،پہلے مرحلہ میں پنجاب ،گلگت بلتستان کے چند اضلاع سمیت خیبر پختونخواہ کے اضلاع شامل ہونگے جبکہ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10نومبر کو شروع ہوگا اختتامی دعا 13نومبر کو ہوگی جس میں بلوچستان اور سندھ سمیت پنجاب کے چند اضلاع شامل ہونگے ۔

(جاری ہے)

حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آئندہ ہفتے متوقع ہے ،امسال اجتماع کیلئے ریلوے 5اسپیشل ٹرینیں چلائے گاجبکہ حلقہ بیرون میں 86ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے ۔اجتماع کی سکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر کی تبلیغی اکابرین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اجتماع کی آمد سے قبل شہر کے بیرونی اور اندرونی خراب سڑکوں کی مرمت کا کام چند روز میں شروع ہو جائے گا ۔اجتماع کے ایام میں عالمی تبلیغی مرکز دس روز کیلئے بند رہے گا جبکہ ریلوئے اسٹیشن پر مہمانوں کی رہنمائی کیلئے استقبالیہ کیمپ لگانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :