حافظ سعید کا امریکہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں وزیر خارجہ کو پٹی پڑھائی گئی ہے،اسد اللہ

جمعہ 6 اکتوبر 2017 15:56

حافظ سعید کا امریکہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں وزیر خارجہ کو پٹی پڑھائی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6اکتوبر2017ء) :تجزیہ کار اسد اللہ نے کہا ہے کہ حافظ سعید کا امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ،وزیر خارجہ خواجہ آصف کو کسی نے پٹی پڑھائی ہے کہ انہوں نے امریکہ جا کر حافظ سعید ،حقانی گروپ ،اور لشکر طیبہ کا نام لیا لیکن حافظ سعید کو اس وقت نظر بند بھی کیا ہوا ہے ،حافظ سعید کبھی امریکہ نہیں گئے اور نہ ہی انہوں نہ کبھی امریکہ سے ایڈ لی تاہم پاکستان کے بڑے بڑے حکمران اور سیاستدان امریکہ سے ایڈ لے کرکھا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کالم نویس میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعد نے بہت پہلے اپنے نوجوان کشمیریو ں کی مدد کے لئے اپنے لوگ بھیجے تھے لیکن اس سے پہلے جماعت اسلامی بھی اپنے ایسے فرائض سر انجام دے چکی تھی ۔ حافظ سعید نے کبھی بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ،انہوں نے جہاد بھی اس وقت تک کیا جب تک اس کو اعلی عہدداروں سے اجازت ملتی رہی ۔ 

متعلقہ عنوان :