لیاری میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،

4زخمی واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے،پولیس

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:30

لیاری میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) کراچی کے علاقے لیاری میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیاری میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،جبکہ زخمی ہونے والے 4افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔