سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

صرف 18 سال سے کم عمر نہیں ،تمام شہریوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی ہونی چاہیے‘ موقف

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:30

سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور تمباکو کنٹرول سیل کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی کا قانون بنیادی حقوق کے متصادم ہے۔

(جاری ہے)

صرف 18 سال سے کم عمر والوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام شہریوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی ہونی چاہیے۔درخواست گزار کے مطابق ہر اس چیز پر پابندی ہونی چاہیے جو انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سگریٹ نوشی کو نارکوٹکس کے برابر قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرے۔

متعلقہ عنوان :