سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایرانی سفیر کو علامہ اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزل کا دورہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی

جمعہ 6 اکتوبر 2017 16:04

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایرانی سفیر کو علامہ اقبال کی جائے پیدائش ..
سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) سیکیورٹی حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان میں ایرانی سفیر مسٹر مہدی ہنردوست کو سیالکوٹ میں واقع علامہ اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزل کا دورہ کرنے کی اجازت نہ دی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایرانی سفیر مسٹر مہدی ہنر دوست نے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں ایکسپورٹرز کے اجلاس سے خطا ب کے بعد سیالکوٹ میں علامہ اقبال کی جائے پیدائش اقبال منزل کا دورہ کرنا چاہا۔ جس پر متعلقہ سیکیورٹی حکام اور حساس ایجنسیوں نے ایرانی سفیر کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اقبال منزل کے دورہ کی اجازت نہ دی۔

متعلقہ عنوان :