Live Updates

ملک سے دہشتگردوں کی نرسریوں کو کچلنا ہو گا ،

فتح پور میں دہشتگردوں کا وحشیانہ حملہ قابل مذمت ہے ،قمر زمان کائرہ

جمعہ 6 اکتوبر 2017 15:54

ملک سے دہشتگردوں کی نرسریوں کو کچلنا ہو گا ،
ْشکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردوں کی نرسریوں کو کچلنا ہو گا ،جھل مگسی درگاہ فتح پور میں دہشتگردوں کا وحشیانہ حملہ قابل مذمت ہے ،معصوم انسانوں پر حملہ کرنیوالے وحشی درندے ناقابل معافی ہیں ،آئندہ عام انتخابات کے بعد حکومت پیپلز پارٹی بنائیگی، عمران خان کے ہاتھ میں حکومت اور وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے ۔

ڈسٹرکٹ نارووال کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کی نرسریوں کو کچلنا ہو گا جھل مگسی درگاہ فتح پور میں دہشتگردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں پر حملہ کرنے والے وحشی درندے ناقابل معافی ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عدم تشدد اور اخوت کے علمبردار صوفیا کی درگاہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں حملے میں ملوث منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو پکڑ کر سخت سزا دلوائی جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد حکومت پیپلز پارٹی بنائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہاتھ میں حکومت اور وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا اور سرخرو ہوئے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی عدالتوں کا سامنا کریں نواز شریف کو ان کے کئے کی سزا ملی ہے ۔ان کے ہمراہ چوہدری طارق محمود سٹھیالی ،ظل ہما امیدوار صوبائی اسمبلی134،ڈاکٹر شہزاد زبیر ،چوہدری عامر اور دیگر معززین بھی تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات