نواز شریف پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں،

عسکری قیادت کے ساتھ لڑنا اچھا نہیں ہے، ڈاکٹر عاصم حسین

جمعہ 6 اکتوبر 2017 18:05

نواز شریف پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کو توڑنا چاہتے ہیں،عسکری قیادت کے ساتھ لڑنا اچھا نہیں ہے، پیپلزپارٹی کی سیاست پاکستان کی بقا کیلئے ہے، پاکستان ہم نے بنایا اور ہم ہی بچائیں گے، جنہوں نے مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے آج خود مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،حکمران ملک کو دو سو سال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں۔

جمعہ کو ڈاکٹر عاصم نے لندن سے واطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم نے بنایا اور ہم ہی بچائیں گے۔

(جاری ہے)

میں بھاگنے والوں میں سے نہیں ہوں۔عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جوکہتے تھے واپس نہیں آئوں گا تو دیکھ لو میں واپس آگیا ہوں، ہماری سیاست پاکستان کی بقا کیلئے ہے، شریف خاندان پہلے بھی دس سال ملک سے باہر رہا،آپ نے عسکری قیادت سے جنگ کا بیڑا اٹھالیاہے ،جوٹھیک نہیں ہے،حکمران ملک کو دو سوسال پیچھے لے جانا چاہتے ہیں ، نوازشریف ملک توڑنا چاہتے ہیں،نوازشریف کے قول وفعل میں تضاد ہے، شریف خاندان اب پھر ملک سے بھاگ سکتا ہے، پاکستان 20کروڑ عوام کا ملک ہے، بے بنیاد مقدمات کا سامنا کیا اورکروں گا، جنہوں نے جھوٹے کیسز کرائے آج خود کیسز کا سامنا کررہے ہیں۔