مصر نے ھیفا وھبی کو کام سے روک دیا

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:52

مصر نے ھیفا وھبی کو کام سے روک دیا
کاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اکتوبر2017ء) مصر نے نامور لبنانی گلوکارہ اور اداکارہ ھیفا وھبی کو ملک میں کام کرنے سے روک دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے سینما ایکٹنگ سنڈیکیٹ اور سینما میں کام کرنے والوں کی یونین نے ایک مصری پروڈیوسر محمد السبکی کے ساتھ اختلافات کے بعد ھیفا وھبی کومصر میں کام کرنے روک دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ھیفا کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ السبکی سے لی ہوئی ایڈوانس رقم 40ہزار ڈالر اور زر ہرجانہ 70لاکھ مصری پا?نڈ بھی ادا کریں۔یاد رہے کہ پروڈیوسر السبکی نے ھیفا وھبی کو اپنی فلم ڈیزل کیلئے سائن کیا تھا لیکن شوٹنگ کے ایام میں اداکارہ نے بطور مہمان اداکارہ ایک اور فلم میں کام کو ترجیح دی جس کی وجہ سے السبکی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

متعلقہ عنوان :