روس میں ٹریفک حادثہ، 19افراد ہلاک

جمعہ 6 اکتوبر 2017 17:21

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) روس میں ایک ٹرین اور بس کے ٹکرانے کی وجہ سے 19 افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعے کو علی الصبح ولادیمیر نامی شہر میں پیش آیا، جس میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرین کراسنگ پر بس ٹرین سے ٹکرا گئی۔ تاہم تاحال محرکات کا علم نہیں ہو سکا ہے اور مقامی حکام نے تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔